امام حسین (علیہ السلام) کی زیارات کی اہمیت : جو شخص امام حسین (علیہ السلام) کی زیارات سے باز رہے گا نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل اس سےدستبردار ہونگے۔ امام حسین (علیہ السلام) کی زیارات رزق میں اضافے کا اور پچاس سال کے گناہ معاف کرنے کا سبب بنتی ہے،اگر کوئی شخص زیارات کے راستے میں انتقال کر جائے تو فرشتے اس پر ظاہر ہونگے اور اسے غسل دیں گے اور اس کے لئے جنت کا دروازہ کھولیں گے اور اس کی قبر میں خوشبو پھیلا دینگے، اگر وہ صحیح سلامت واپس آئے تو اس کے لئے رزق کے دروازے کھل جائیں گے۔
اگر کوئی شخص بیماری کی وجہ سے امام حسین (علیہ السلام) کی زیارات میں نہیں جا سکتا لیکن اس کے لئے کسی شخص کو فریضہ سونپتا ہے اس کے لئے ہر درہم جو وہ اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے تو اللہ اسے مکہ میں احد کے پہاڑ کے برابر نیک اعمال (حسنات) کا ثواب دے گا اور جو کچھ اس نے خرچ کیا ہے اس سے اسے متعدد گنا زیادہ اجر دے گا اور اس سے تمام آفات دور کرے گا اور اس کی تمام اشیاء محفوظ رہیں گی۔ (کامل الزیارات صفحہ129)