آیت اللہ سیستانی 1. اگر گھر نقد رقم سے خریدا گیا اور پهلا گهر تها سال خمسی کے گذرنے سے پهلے تو خمس واجب نهیں 2. اگر گھر نقد رقم سے خریدا گیا ایسی رقم سے جس کا خمس نہیں دیا گیا تھا سال خمس بھی گزر چکا تھا خمس لگتا ہے (i) قرضہ لے کر گھر خریدا قرضے کی ادائیگی اس رقم سے ہوئی جسکا خمس پہلے ادا کر چکا تھا تو خمس نہیں (ii)گھر بینک سے قرضہ لے کر خریدا گیا اس کی قسطیں باقی ہیں اگر گھر اس کی ضرورت زندگی کے لیے ہے اگر قرضہ کی ادائیگی سال خمسی گذرنے سے پہلے ہوئ ہے خمس نہیں (iii) اگر گھر کو تجارت اور کمانے کی نیت سے خریدا ہو گھر کا محتاج نہ ہو جتنی قسطیں ادا کی گئی سال خمس گزرنے بعد خمس واجب ہو گ 3. گاڑی اور سکوٹر اگر ذاتی ضرورت کیلئے ہو محتاج ہو تو خمس نہیں (i) اگر تجارت کی نیت سے خریدی ہے محتاج نہیں نقد ہو سال گزرے خمس لگتا ہے (ii)قرضہ سے خریدا گیا تجارت کے لیے جتنی قسطیں ادا کی گئی ہیں اس پر صرف خمس واجب ہے 4. زمین خریدی گئی کھیتی باڑی تجارت کی نیت سے اس رقم سے جو سال کے اندر پرافٹ سے جمع کی گئی اور سال بھی گزر چکا تھا خمس ہے (i) اگرزمین گھرکی ذاتی احتیاج کی تعمیر کے واسطے تھی اور سال کے درمیان میں تجارت کی سود پرافٹ سے خریدی گئی تو خمس نہیں 5. بیٹی کے جہیز کیلئے یا بیٹے کے لئے ضرورت کی رقم اگر ڈپوزیٹ بینک میں یا گھر میں هواور اس کےشان کے برابر ذخیرہ کیا گیا ہوں اگر سال کے درمیان میں ڈپوزیٹ ہوخمس نہیں (i)اس رقم سے جہیز خریدا گیا ہو جس پر خمس لگا تھا سال کے بعد خمس ہے اگر ( اجوبہ استفتائات سوال 861) 6. سونا زیورات اگر سال خمس کے اندر اور زینت کے لیے ہو شان کے مطابق ھو خمس نہیں. (i) اگر تجارت کی نیت سے زیور ذخیره هو اور سال بهی گذرے خمس ہے 7. اگر حج واجب کی نیت سے ذخیرہ کرے سال گذر جائے تو دوسرے ذریعہ حج جانے کے لیے نا ممکن هو خمس نہیں (i) اگر گذشتہ سالوں کی آمدنی سے ذخیزہ کرے اور دوسرے طریقوں سےحج جانا ممکن ہو (یعنی گورنمنٹ کی اتھارٹی کے علاوہ دوسرا راستہ ممکن ہو) تو خمس عائد ہوگا 8. ورثہ میں حاصل ہونے والی ذاتی جائیداد اور رقم پر خمس نہیں (i) اگر اس جائیداد کو بیچ کر تجارت کرے اور سود حاصل ہو یا مرحومین نے انتقال سے پہلے خمس کی ادائیگی نہیں کی ہوں تو اس ورثہ اموال پر خمس لگے گا (اجوبہ استفتائات سوال 864) 9. ۔ہدیہ اگر شان کے مطابق ھو خمس نہیں (i) اگر حد شان سے زیادہ ہو خرچ بھی نھیں کیا ھوخمس ہے 10. عورت کا حق مہر اور وہ رقم جو طلاق خلع سے عورت کو ملتی ہے اور وہ رقم جو شرعی دیہ ھوچا ہے اعضائے جسمی کے کٹنے سے ملے یا خون بہا قتل کے بدلے ملے اس پر خمس نہیں. 11. اگرریٹائرمنٹ کی رقم حکومت کے اکاؤنٹ میں اور صاحب رقم کی اجازت سے ہو اس پر خمس نھیں۔ (i) ۔اگر ریٹائرمنٹ کی رقم حکومت قرض کی نیت سے اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرے اور بعد میں ریٹائرڈ شخص کو ادا کرنا چاہے تو خمس دے سکتا ہے ہر مہینہ جتنی رقم کسر کی گئی ہو یا تمام رقم حاصل کرنے کے بعد (مسئلہ 53 ویب سائٹ اقای سیستانی ) 12. سال کے اندر جتنے اخراجات ہوئے ہیں خمس کا حساب لگائیں۔