آیت اللہ خامنہ ای 1. اگر گھر نقد رقم سے خریدا گیا اور پهلا گهر تها سال خمسی کے گذرنے سے پهلے تو خمس واجب نهیں . 2. اگر گھر نقد رقم سے خریدا گیا ایسی رقم سے جس کا خمس نہیں دیا گیا تھا سال خمس بھی گزر چکا تھا خمس لگتا ہے . (i) قرضہ لے کر گھر خریدا قرضے کی ادائیگی اس رقم سے ہوئی جسکا خمس پہلے ادا کر چکا تھا تو خمس نہیں (ii)گھر بینک سے قرضہ لے کر خریدا گیا اس کی قسطیں باقی ہیں اگر گھر اس کی ضرورت زندگی کے لیے ہے اگر قرضہ کی ادائیگی سال خمسی گذرنے سے پہلے ہوئ ہے خمس نہیں (iii) اگر گھر کو تجارت اور کمانے کی نیت سے خریدا ہو گھر کا محتاج نہ ہو جتنی قسطیں ادا کی گئی سال خمس گزرنے بعد خمس واجب ہو گ 3. گاڑی اور سکوٹر اگر ذاتی ضرورت کیلئے ہو محتاج ہو تو خمس نہیں (i) اگر تجارت کی نیت سے خریدی ہے محتاج نہیں نقد ہو سال گزرے خمس لگتا ہے (ii)قرضہ سے خریدا گیا تجارت کے لیے جتنی قسطیں ادا کی گئی ہیں اس پر صرف خمس واجب ہے 4. زمین خریدی گئی کھیتی باڑی تجارت کی نیت سے اس رقم سے جو سال کے اندر پرافٹ سے جمع کی گئی اور سال بھی گزر چکا تھا خمس ہے (i) اگرزمین گھرکی ذاتی احتیاج کی تعمیر کے واسطے تھی اور سال کے درمیان میں تجارت کی سود پرافٹ سے خریدی گئی تو خمس نہیں 5. بیٹی کے جہیز کیلئے یا بیٹے کے لئے ضرورت کی رقم اگر ڈپوزیٹ بینک میں یا گھر میں هواور اس کےشان کے برابر ذخیرہ کیا گیا ہوں اگر سال کے درمیان میں ڈپوزیٹ ہوخمس نہیں (i)اس رقم سے جہیز خریدا گیا ہو جس پر خمس لگا تھا سال کے بعد خمس ہے اگر ( اجوبہ استفتائات سوال 861) 6. سونا زیورات اگر سال خمس کے اندر اور زینت کے لیے ہو شان کے مطابق ھو خمس نہیں. (i) اگر تجارت کی نیت سے زیور ذخیره هو اور سال بهی گذرے خمس ہے 7. حج واجب کی نیت سے رقم کو ذخیرہ کیا اگر مستطیع ہو سال کے درمیان ذخیرہ کیا ہو اور اسی سال حج کیا جائے خمس نہیں. (i) اگر سال کی کمائی سے ذخیزہ کرے سال بھی گذر جائے یہ رقم حج ایجنسیوں کے ساتھ معاہدے کے مطابق ہو خمس نہیں ( اجوبہ استفتائات سوال 861) 8. ورثہ میں حاصل ہونے والی ذاتی جائیداد اور رقم پر خمس نہیں (i) اگر اس جائیداد کو بیچ کر تجارت کرے اور سود حاصل ہو یا مرحومین نے انتقال سے پہلے خمس کی ادائیگی نہیں کی ہوں تو اس ورثہ اموال پر خمس لگے گا (اجوبہ استفتائات سوال 864) 9. ۔ہدیہ اگر شان کے مطابق ھو خمس نہیں (i) اگر حد شان سے زیادہ ہو خرچ بھی نھیں کیا ھوخمس ہے 10. عورت کا حق مہر اور وہ رقم جو طلاق خلع سے عورت کو ملتی ہے اور وہ رقم جو شرعی دیہ ھوچا ہے اعضائے جسمی کے کٹنے سے ملے یا خون بہا قتل کے بدلے ملے اس پر خمس نہیں. 11. انشورنس سے حاصل شدہ رقم اور ریٹائرمنٹ سے حاصل شدہ رقم یا انشورنس گاڑی سے حاصل شدہ رقم اکسیڈنٹ سے اگر سال گذر جائے اور ضرورت سے زیادہ ہو خمس ہے (i) اگرریٹائرمنٹ سے رقم ملتی ھے اور سال کے بعد ضروری اخراجات سے زیادہ ہو خمس واجب ہے 12. سال کے اندر جتنے اخراجات ہوئے ہیں خمس کا حساب لگائیں۔